پیٹرول 8 روپے سستا، وزیراعظم کو سمری بھجوا دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز

سامنے آئی ہے۔نیو ٹی وی کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کو اوگرا کی تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی کرنے کی ورکنگ سمری موصول ہو گئی ہے،ورکنگ

سمری میں پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول 5 روپے تک سستا ہو سکتا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک سے دو روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کےمطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا برقرار رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان آج کریں گے۔قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا. واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان وزارت خزانہ نے نوید سنائی تھی کہ دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے ہفتے کے روز جاری کیے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی

مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر72.91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر یقینی طور پر درآمدات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑے گا۔ مزمل اسلم نے مزید کہا کہ اللہ پاکستان پر مہربان ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پندرہ دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظر آئیں گے۔ جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شکر ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی، پاکستان میں اس کے اثرات 2 ماہ بعد آئیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی آئی۔ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ڈیڑھ سال کے دوران سب سے بڑی یومیہ گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں