اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چینی قیمتیں آئندہ ماہ سے کم ہو جائیں گی،عام عوام کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 80 روپے یا اس بھی کم ہو جائےگی،بڑے حکومتی ذمہ دار نے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ

نے کہا ہے چینی کی قیمتیںآئندہ ماہ سے کم ہو جائیں گی اور80 روپے یا اس سے کم قیمت پر چینی فروخت کی جائے گی جس کی مانیٹرنگ حکومت کرے گی۔انہوں نے کہا کہرواں سیزن کے دوران گنے کی بھرپور پیدوار ہو گی ،ملک میں اس وقت بھی چینی کی

قیمت بین الاقوامی مارکیٹ سے کم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چینی کی قیمتوں کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کے چینی کی قیمتیں آئندہ ماہ سے کم ہوناشروع ہو جائیں گی۔۔۔۔۔۔ امریکہ سے ماضی جیسے تعلقات کی امید

لگانا حقیقت پسندی نہیں،اب شاید ہمارے امریکہ سے تعلقات ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھے،امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید کا انکشاف واشنگٹن متعین پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ امریکہ سے ماضی جیسے تعلقات کی امید لگانا حقیقت پسندی نہیں، اب شاید ہمارے امریکہ سے تعلقات ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھے۔ ایک میڈیا انٹرویو میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ امریکہ اور چین سے تعلقات جس حد تک متوازی چلاسکیں ان کو چلائیں۔پاکستانی نیوزچینل کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا ہے کہ اب شاید ہمارے امریکہ سے تعلقات ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھے۔پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے ماضی جیسے تعلقات کی امید لگانا حقیقت پسندی نہیں۔انہوں نے کہا کہ چین سے ہمارے دیرینہ، گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں جبکہ امریکا ہمارا اہم پارٹنر ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ امریکہ اور چین سے تعلقات جس حد تک متوازی چلاسکیں ان کو چلائیں۔۔۔۔۔۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں