لاہور(این این آئی)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) واضح طور پر دھڑو ں میں تقسیم ہو چکی ہے ،

شہباز شریف اور حمزہ شہباز رسمی طو رپر تو اجلاسوںمیں شریک ہو سکتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ اپنے راستے جداکر چکے ہیں، مسلم لیگ (ن) کا

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر بغلیں بجانا سمجھ سے بالا تر ہے کیونکہ یہ شکست کھاکر بھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی

کوشش کر رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی آنکھوںپر عمران خان اورعثمان بزدارسے بغض کی پٹی باندھ رکھی ہے اس لئے انہیں حکومت کا کوئی بھی اچھا کام نظر نہیں آتا۔ لیگی ترجمانوں کی ساری توجہ پراپیگنڈا کرنے پر مرکوزکررکھی ہے جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ عوام کی توجہ ان کی قیادت کی کرپشن کی طرف نہ جائے حالانکہ ان کے چہرے پہلے ہی بے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کس کی تردید کر رہی ہے کیا دیکھنے والوں کو نظر نہیں آرہا کہ شہباز شریف جو جماعت کے صدر اورحمزہ شہبازجو نائب صدرہیں وہ پارٹی کے تنظیمی اجلاسوںمیں شریک نہیں ہو رہے او رمکمل خاموش ہیں ۔مسلم لیگ (ن) میںدونہیںبلکہ کئی دھڑے بن چکے ہیں اورعام انتخابات سے پہلے سب کچھ عوام کے سامنے آ جائے گا۔مریم نواز خود کو لیڈرسمجھ رہی ہیں حالانکہ ان کی سیاست پوری مسلم لیگ (ن) کو نگل رہی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں