اسلا آباد(ٹوڈے نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شمال

 

مشرقی پنجاب اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے

 

کا امکان۔کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔ صوبہ

 

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم عمر کوٹ، بدین، ٹھٹھہ اورمٹھی میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کراچی میں ہلکی بارش/بو ندا باندی کا امکان۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم جہلم ،گوجرانوالہ، لا ہور، سیا لکوٹ اورنارووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: سندھ: حیدر آباد12،مٹھی 09،ٹنڈوجام 08، شہید بینظیر آباد 07 ، سکرنڈ 06، بدین 03اور ٹھٹھہ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت44 ،لسبیلہ اورسبی میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں