کراچی(ٹوڈے نیوز)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی کے بعد 1875 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ قیمتوں

 

میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔ جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900

 

روپے اور 770 روپے کی کمی واقع ہوئی۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ

 

مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 110200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 94480 روپے ہوگی۔تاہم چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی بیشی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251 روپے 71پیسے پر مستحکم رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں